Skip to main content

کالا باغ ڈیم بننے کا فیصلی غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔ ظفر علی شاہ

کالا باغ ڈیم بننے کا فیصلی بدنیتی پر مبنی ہے میں اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی پٹیشن دائر کرواو ں گا۔سید ظفر علی شاہ

محراب پور(رپورٹ: مبشر گھمن) پی پی کے ناراض رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، جس کے خلاف میں اپنی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی پٹیشن درج کرواو ¿ں گا، انہوں نے یہ بات میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک کی تین اسمبلیاں اس کالا باغ ڈیم منصوبے کو رد کرچکی ہیں تو اس وقت جب سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ کے لوگ سراپہ احتجاج ہیں تو کالا باغ ڈیم منصوبے جیسے گڑے ہوئے مردے کو دوبارہ جگانے کی کیا ضرورت ہے، کیونکہ اس وقت کالا باغ ڈیم بنوانے کے لیئے نہ تو پیسے ہیں اور نہ ہی کوئی بجٹ رکھا گیا ہے، پی پی سے ناراض ایم این اے سید ظفر علی شاہ نے وفاق اور سندھ حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت لاہور ہائی کورٹ میں اپنا مو ¿وف مضبوط پیش نہ کرنے کی وجہ سے یہ فیصلہ سندھ پر غیر قانونی، غیر آئینی طرح سے مسلط کردیا ہے اور کہا کہ میں دیگر پارٹی کے اراکین کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سندھ دشمن فیصلے کے خلاف پارلیامنٹ اور عدالت میں بھرپور احتجاج نوٹ کروائیں۔

 


Comments