Skip to main content

دادو کے نیو چوک پر کریکر کا زوردار دہماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دادو (رپورٹ: اسد اسلم ببر) دادو نیو چوک پر زوردار کریکر دھماکہ ، کوئی جانی و مالی نقصان نھیں ھوا تفصیلات کے مطابق  سندھ بچائو کمیٹی کی ریلی کے ایک گھنٹے بعد نیوچوک دادو کے مقام پر واقع سروس شوز کمپنی مالک پ پ مرکزی رہنماء وفاقی وزیر چودھری احمد مختیار کی دوکان  پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینک کر دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں بند دوکان کے دروازے شٹر کو شدید نقصان پھنچا اور علائقے میں خوف و حراس چھا گیا لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ، جبکہ ھڑتال کی وجہ سے شھر میں رش نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ایس ایس پی دادو عثمان غنی صدیقی واقعے کے فوری بعد جاء وقوعہ پر پھنچ کر معائنہ کیا، دادو پولیس نے کریکر دھماکے کے بعد قوم پرست کارکنوں کے گھروں پر چھپے مار کر تین کارکن حبیب کوریجو، قربان علی شاھ اور الطاف کلھوڑو کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلے جاری ہیں۔

Comments