دادو (رپورٹ: اسد اسلم ببر)سندھ بچایو کامیٹی اور فنکشنل لیگ کی جانب سے دی گئی یوم سیاہ اور ھڑتال کی کال پر مکمل شٹرڈاؤں ھڑتال، پیا جام، ٹریفک غائب، تعلیمی ادارے بند تفصیلات کے مطابق سندھ بچایو کامیٹی اور فنکشنل لیگ کی جانب سے سندھ کے اندر سندھ پیپلز میٹرو پولیٹن آرڈیننس 2012 بلدیاتی نظام ، اسیمبلی میں خواتین ایم پی ایز سے بد تمیزی اور ممکنہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف سندھ بھر کی طرح دادو میں بھی مختلف جماعتوں کی جانب سے دادو کی چاروں تحصیلوں، دادو، جوھی، خیرپور ناتھن شاھ اور میھڑ میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ھڑتال ، کاروباری مراکز بند، پیا جام رھا ٹریفک نہ ھونے کے برابر اور تعلیمی ادارے بھی بند ، اکثر پٹرول پمپ بند رھے جبکہ کسی ناخشگوار واقفے سے نمٹنے کیلئے شھر کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے پولیس گشت جاری ھے جبکہ شھر میں ٹریفک مکمل طور معطل رہی۔
Comments
Post a Comment