Skip to main content

ٹنڈومحمد خان میں مسلم لیگ فنگشنل لیبر ونگ کی ریلی

ٹنڈو محمد خان (رپورٹ: آصف شاہ) سندھ بچاو ¿ کمیٹی کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خلاف تحریک کے دوران فائرنگ اور گرفتاری کے عمل کے خلاف مسلم لیگ فنگشنل لیبر ونگ کی جانب سے مولابخش ،اشرف میمن ،غلام مصطفی دایو و دیگر کی قیادت میں الفتاح چوک سی ایک پر امن ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہرے بلدیاتی نظام کا نفاذ سندھ اور سندھی عوام کے خلاف سازش ہے جسے ہر گز تسلیم نہیں کیا جائے گا دہرہ بلدیاتی نظام اور کالا باغ ڈیم کسی بھی صور ت بننے نہیں دیں گے اُنہوںنے مزید کہا کہ سانگھڑ اور کراچی میں سندھ بچاﺅ کمیٹی کے کارکنان کو گرفتار کر کہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ریلیوں پر فائرنگ قابل مذمت ہیں ۔

Comments