Current Issues, Exclusive and Breaking News, Balanced stories, Technology News, Entertainment News, Notable, Peoples Talk, Protests etc.
Search This Blog
دادو میں مختلف جماعتوں کی کال پر سندھ پیپلز میٹرو پولیٹن آرڈیننس 2012 بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج
دادو (رپورٹ: اس علی ببر) بلدیاتی نظام اور کالا باغ ڈيم کی تعمیر کے خلاف فنکشنل مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن ، سندھ یونائٹڈ پارٹی اور مختلف قومپرست جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح دادو میں بھی سندھ بچایو کامیٹی اور مسلم فنکشنل لیگ کی جانب سے سندھ کے اندر سندھ پیپلز میٹرو پولیٹن آرڈیننس 2012 بلدیاتی نظام ، اسیمبلی میں خواتین ایم پی ایز سے بد تمیزی اور ممکنہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف دادو میں مختلف قومپرست جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، جن میں مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف ، سندھ یونائٹڈ پارٹی ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور مختلف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے نکالی گئیں ۔ مسلم فنکشنل لیگ کی ریلی دادو کے شھید مخدوم بلاول سٹی گیٹ سے نکالی اور سندھ بچایو کامیٹی اور مختلف جماعتوں کی ریلیآں میونسپل پارک میں جمع ھوکر سنیما چوک دادو تک پھنچی اور سندھ بچایو کامیٹی کے رھنماؤں سابق ایم پی اے سید محمد شاھ ، غلام مصطفا جانوری اور سجن مگسی نے تقریر کرتے ھوۓ کھا کہ سندھ میں دھرا بلدیاتی نظام ختم کیا جاۓ اور کالا باغ ڈیم کا باب بند ھو چکا ھے اسے دوبارہ زندہ نہ کیا جاۓ ۔ یہ ڈیم کسی بھی صورت میں سندھ کی عوام برداشت نھیں کریں گے ۔ لوکل گوورنمنٹ بل واپس لیا جاۓ اور سندھ کے عوام کی بےچینی ختم کی جاۓ ۔ پ پ کو الیکشن میں مل کر ٹف ٹائم دیں گے اور سختم قابلہ کریں گے پ پ اب سندھ میں مقبول نھیں ھے اور اپنا وقار اس دھرے بلدیاتی نظام کی وجہ سے کھودیا ھے اور سندھ کے باشعور عوام پ پ کوووٹ نھیں دیں گے۔ اس موقع پر ریلی میں موجود بڑی تعداد میں شرکاء نے حکموت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، جبکہ کسی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے شھر کے مختلف چوراہوں اور راستوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔
Comments
Post a Comment