Skip to main content

شہر کی مرکزی امام بارگاہوں میں مجلسوں کا سلسلہ جاری.

محراب پور (نمائندہ خصوصی: خالق مغل)دین اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لیئے کربلا کے میدانوں میں قربانیاں دینے والے شہید کربلا حضرت امام حسین ؑ اور انکے ساتھیوں کی شہادت کے سلسلے میں محراب پور میں محرم الحرام کے عشورہ کے موقع پر شہر کی مرکزی امام بارگاہوں امام بارگاہ انجمن نوجوان شیعہ، امام بارگاہ زوار پیرانو، امام بارگاہ ٹالپر، امام بارگاہ ملاح، امام بارگاہ عباس شاہ میں مجالسوں کا سلسلہ جاری ہی جن میں شیعہ علماءاکرام علامہ حیدر علی جوادی، مولانا منظور حسین سولنگی، ذاکر منظر عباس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور دیگر شہداءکو اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لیئے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

محرم الحرام کے سلسلے میں مجلس عزاہ کے بعد نوح خوانی اور سینہ ذنی کا ماتم بھی کیا گیا، نوح خوانی میں سندھ کے مشہور نوحہ خوا میر فیض ٹالپر، پروفیسر سلیم ملاح، جڑیل شیدی، ملازم منگنہار، زوار بحرامسولنی اور دیگر نے حصہ لیا، محراب پور میں یوم عاشور 10محرم الحرام کو تقریبات کے موقع پر حفاظتی انتظام سخت کرکے رضا کاروں اور پولیس کے دستے بھی الرٹ کیئے گئے ہیں ۔

Comments