Skip to main content

پنجگور میں دنیا نیوز کے نمائندے کے قتل کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قتل ہونے والے دنیا نیوز کے رپورٹر رحمت اللہ عابد کے قتل کے خلاف محراب پور،کنڈیارو ، ہالانی، رانی پور، گمبٹ، نوشہروفیروز، بھیریا سٹی، مورو سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صحافیوں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیااور انکے قتل کی شدید مزمت کی، مظاہرین نے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 پنجگورہ میں قتل ہونے والے دنیا نیوز کے نمائندے رحمت اللہ عابد کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے محراب پور میں صحافیوں کا پریس کلب پر ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں سینئر صحافی عزیز میمن، لعل دین گھمن، گلن سہتو، سکندر ملاح، محمد سلیم مغل، قاضی علی محمد، شہزاد مغل،مبشر گھمن، سری چند ادہلانی، رضوان میمن سمیت محراب پور کے تمام صحافیوں نے شرکت کی اوربعد از احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ کنڈیارو میں بھی صحافیوں نے عوامی پریس کلب پر سینئر صحافی گلاب میمن کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس طلب کیا ،اجلاس میں پنجگور میں شہید ہونے والے دنیا نیوز کے نمائندے رحمت اللہ عابد کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی جبکہ اجلاس میں فاروق گھانگرو، شوکت علی چنہ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس کے بعد پریس کلب کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا اور دہرنا بھی دیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحافیوں نے کہا کہ صحافی امنی جان و مال داو ¿ پر لگا کر اپنی سچائی اور دیانت داری سے ڈیوٹی انجام دیتا ہے اور خطرو کا سامنا کرتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے حکمران انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیئے کوئی قانون سازی نہیں کرتے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے دیگر صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Comments