
محراب پور (رپورٹ: مبشر گھمن) عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے مجلسوں، عزاداری، نوح خوانی اور نیاز کا سلسلہ جاری ہے ، محراب پور کی امام بارگاہوں میں فروغ عزاداری کے لیئے انجمن نوجوان شیعہ، میروں کی امام بارگاہ، زوار پیرانوں امام بارگاہ میں مجالسوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں نامور شیعہ علماءاکرام مولانا منظور حسین سولنگی، علامہ حیدر علی جوادی، مولانا مدد علی ملاح، ذاکر منظر عباس اور دیگرذاکرین مجلس پڑھ کر کربلاکے شہدو ¿ں کو عقیدت کے پھول نچھاور کرتے رہے ہیں، جبکہ عزادار بھی عشکوار آنکھوں سے کربلا کے شہداءکی اسلام ،انسانیت اور حق سچ کی سربلندی کے لیئے دی گئی قربانیوںکا یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،
دوسری جانب محراب پور میں مسجد نور مصطفی میں جماعت اہلسنت کی جانب سے شان حضرت امام حسین کی یاد میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں جماعت اہلسنت کے صوبائی رہنما علامہ غلام رسول ، مولانا عرفان احمد سکندری، حافظ نعام اللہ میمن سمیت دیگر نے خطاب کیااور شہید کربلا حضرت امام حسین ؑ اور دیگر کی اسلام، حق سچ کے لیئے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر نعت خوانی اور مولود محفل بھی منعقد کی گئی۔
Comments
Post a Comment