Current Issues, Exclusive and Breaking News, Balanced stories, Technology News, Entertainment News, Notable, Peoples Talk, Protests etc.
Search This Blog
عوامی تحریک کی بلدیاتی نظام کے خلاف ریلی.
محر اب پور (رپورٹ: مبشر گھمن)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو اور انور سومرو کی قیادت میں بلدیاتی نظام کے خلاف کنڈیارو میں ریلی نکالی گئی، ریلی شہر کے مرکزی چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے اہم علاقوں کا گشت کیا، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں سندھ دشمن آرڈیننس کے مخالفین ، شہریوں اور پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاءاس دوران بلدیاتی نظام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کررہے تھے، ریلی شہر کا گشت کرنے کے بعد نیشنل پریس کلب کنڈیارو کے سامنے احتتام پزیر ہوئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ انتہائی خطرنا ک صورتحال سے گذر رہاہے جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ نے آگاہ کیا ہے کہ 35دہشت گردوں کو پیرول پر رہا کیا گیاوہ ساڑہے چار سال سے کراچی میںکھلے عام دہشت گردی کررہے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد قتل ہورہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی والوں نے اپنا منہ سی لیا ہے اور عوام کو بتایا جارہا ہے کہ ٹارگیٹ کلنگ میں کوئی چوتھی طاقت ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ کا بل سندھ کی تقسیم کا بل ہے یعنی ایک نیا اسرائیل بنایا جارہا ہے، جس کی حد گوادر سے لیکر ذوالفقار آباد اور تھر کے کوئلے تک ہوگی اور سندھ کی عوام کو اس گہنا نی سازش کے خلاف ہمیشہ تیار رہنا ہے.
do something for sindh's rights
ReplyDelete