Skip to main content

این پی پی اور دیگر قومپرست جماعتوں کا کنڈیارو میں جلسہ

 این پی پی اور دیگر قومپرست جماعتوں کا کنڈیارو میں جلسہ

محراب پور (رپورٹ :مبشر گھمن)کنڈیارو میں نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ابرار علی شاہ کی حمایت میں جلسہ عام منعقد کیا گیا، جلسے میں نیشنل پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ خان جتوئی، عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید جلال محمود شاہ، سندھ ترقی پسند کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر قومپرست جماعتوں کے رہنماو ¿ں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی غلا م مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا کہ سندھ کی عوام بلدیاتی آرڈیننس کو رد کرچکی ہے اور ہم اس نعرے کے تحت الیکشن لڑرہے ہیں کہ ایک سندھ ایک نظام، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے سندھ واضع طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے، انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں کیونکہ فوج پر سب کا بھروسہ ہے۔

جلسہ سے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تمام قومپرست جماعتیں، بشمول نیشنل پیپلز پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ ن اور اور دیگر جاعتیں متفق ہیںکہ سندھ کو دوہرا بلدیاتی نظام قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کراچی ٹارگیٹ کلنگ اور بدامنی کا جو فیصلہ سنا دیا ہے اس پر عمل نہیں ہورہا، پیرول پر جو دہشت گرد آزاد کیئے گئے ہیں ، وہ قتل و غارت میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے خلاف پاکستان کی مرکزی پارٹیاں اپنا کردار ادا کریں۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چئیرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ ملک بحرانوں کی لپیٹ میں ہے ، بلدیاتی آرڈیننس کے بعد سندھ کی عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے ، پیپلزپارٹی نے عوام سے ووٹ لیکر ان پر گولیاں چلائی ہیں، اس کے خلاف سندھ کی عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے، انہوں نے جو بلدیاتی نظام دیا ہے اس سے عوام کو خطرہ ہے کہ سندھ ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا،

دوسری جانب جلسے میں شریک جماعتوں نے نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ابرار علی شاہ کی حمایت کا اعلان کیا ، جلسہ سے رکن سندھ اسمبلی مسرور جتوئی ، جیئے سندھ محاز کے چئیرمین ریاض چانڈیو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments

Post a Comment