Skip to main content

سنیٹرعاجز دھامراہ کی پریس کانفرنس.



پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹرعاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی آرڈیننس میں کہیں بھی سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی گئی، پی پی مخالفین مکانی نظام کے شوشے اُٹھا کر سندھ کی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے محراب پور میں حلقہ PS 21کے انتخابات کے سلسلے میںحلقہ کے مختلف علاقوں میں پی پی امیدوارسید سرفراز شاہ کی حمایت دورے کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج مکانی آرڈیننس کی مخالفت کرنے والے مشرف کے دو ¿ر میں کہا تھے؟جنہوں نے مشرف دو ¿ر کے مکانی نظام میں ناظمی کی سیٹیں لیکر مشرف کا ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سرداروں اور سوداگروں کی نہیں بلکہ غریب مسکین عوام کی پارٹی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج میرے جیسے مسکین کارکن ورکرز پارٹی کے سنیٹرز ہیں۔

Comments