نوشہروفیروز (رپورٹ: مبشر گھمن ) نوشہروفیروز کے نواحی گاﺅں میں کھوکھر اور ماچھی قبیلہ کے دوگروہوں میں درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق دونوں قبیلوں میں زرعی زمین پر تنازعہ چل رہا تھا کہ آج پھر تصادم کی آگ بھڑک اُٹھی، دونوں فریقین کے درمیان فائیرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک بہرام ماچھی نامی شخص گولیاں لگنے سے جائع وقوئع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیاں لگنے سے پرائمری استاد پیر بخش کھوکھر اور میرل چانڈیوشدید زخمی ہوگئے اس واقع کے باعث علاقے میں شدید خوف و حیراس بھی پھیلا ہے، مقتول کی لاش کونوشہروفیروز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔آخری اطلاع تک اس واقع کے متعلق کیس داخل نہیں ہوسکا۔
Comments
Post a Comment