Skip to main content

موٹر سائیکل چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار، تین پسٹل اور میگزین برآمد

کنڈیارو(رپورٹ: فاروق گھانگرو)موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے تین ڈکوو کو کنڈیارو پولیس نے دھر لیا، تین پسٹل اور ایک میگزین برآمد، ملزم لاک اپ میں بند

کنڈیارو کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے تین ملزموں کی کنڈیارو شہر کی طرف آنے کی خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی نے شہر کی ناکابندی کرکے اطلاع ملنے والے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرکے بھاگ نکلے جن کا پیچھہ کیا گیا تو ملزمان ریلوے لائن روڈ پے موٹر سائیکل چھوڑکر نزدیک ایک مکان میں گھس گئے جہاں سے پولیس نے مکان کا محاصرہ کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پسٹل اور ایک میگزین برآمد کرکے ملز مان کو حوالات میں بند کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان پر تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر پولیس مقابلے کا کیس گیا جائے گا۔ 

Comments