Skip to main content

 شہداد پور سے میرپور ماتھیلو تک الیکٹرانک سگنل سسٹم کے منصوبے پر جلد عمل کیا جائے گا ۔( انجم پرویز)۔
محراب پور ریلوے اسٹیشن کے دورہ اور بچھڑی ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرانک سگنل سسٹم کے افتتاح پر تقریب کا انقعاد۔ 

محراب پور ریلوے اسٹیشن کے دو ¿رے اور بچھڑی ریلوے اسٹیشن پر پرانا سگنل سسٹم ختم کرکے نصب کیا گیا جدید الیکٹرانک سگنل سسٹم کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل جی ایم ریلوے پاکستان انجم پرویز ،چینی کمپنی کے انجینیئرز ، ڈی ایس ریلوے سردار احمد شیخ ، ڈویزنل انجینیئر غلام قادر مہیسر، پی ڈبلیو آئی میر محمد میمن اور دیگر ریلوے ملازمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔منعقد کی گئی تقریب میں ایڈیشنل جی ایم ریلوے پاکستان انجم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے پرانے سگنل سسٹم کو ختم کرکے جدید رکمپیوٹرائیزڈ الیکٹرانک سسٹم شروع کیا جا رہا ہے جدید الیکٹرانک سگنل سسٹم کے ہونے سے ریلوے کے نظام میں بہتری آئے گی ایک طرف ٹائیم کی بچت کے ساتھ ساتھ حادثات میں بھی کمی متوقع ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر ڈویژن میں شہداد پور سے میر پور ماتھیلوتک ہر چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشن پرجدید الیکٹرانک سگنل سسٹم نصب کرنے پر جلد عمل کیا جائے گا۔ جبکہ افتتاحی تقریب میںڈ ی ایس ریلوے سردار احمد شیخ ، ڈویزنل انجینیئر غلام قادر مہیسراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments