Skip to main content

نیشنل پیپلز پارٹی سربراہ غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی میڈیا سے گفتگو.


پی پی کی موجودہ قیادت نے بلدیاتی آرڈیننس نافظ کرکے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کے منشور سے غداری کی ہے۔(غلام مرتضیٰ خان جتوئی ) 

موجودہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ میں بلدیاتی نظام قائم کرکے شہید بینظیر بھٹو اور زوالفقار بھٹو کی اصل پیپلز پارٹی کے منشور اور عوام سے غداری کی ہے، یہ بات نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے حلقہ پی سی21کے لیئے این پی پی کے امیدوار سید ابرار علی شاہ کے حق میںانتخابات کے حوالے سے منعقد جلسے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی، جبکہ اس سے قبل ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی ، این پی پی کے سربراہ غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے مزید کہا کہ ہم سندھ کی عوام اور اس دہرتی کو بچانے کے لیئے اقتدار کی کرسی کو ٹھکرا کر آپ لوگوں کے پاس سندھ دہرتی کا پیغام لیکر آئے ہیں، سندھ میں دوہرا نظام نافظ کرکے سندھ اور پاکستان کی تقسیم کی سازش کی ہے اور سندھ کی تقسیم پاکستان کی تقسیم ہے او رکہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقتدار اور پیسے کی خاطر مفاہمت کے نام پر ملک کے اداروں کو تباہ کردیا ہے ااور کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 15منٹ میں آرڈیننس پاس کرکے سندھ اور سندھی لوگوں سے دھوکا کیا ہے، ہم انتخابات میں کامیاب ہوئے تو اس سندھ دشمن بلدیاتی نظام کو 5منٹ میں رد کردینگے ،جبکہ تقریب میں عاقب خان جتوئی، سید ابرار علی شاہ، فاروق خان لودھی، حاجی نثار میمن اور دیگرنے بھی شرکت کی۔


Comments