Current Issues, Exclusive and Breaking News, Balanced stories, Technology News, Entertainment News, Notable, Peoples Talk, Protests etc.
Search This Blog
دیوالی کا تہوار نہایت جوش و خروش سے منایا گیا
محراب پور (رپورٹ: سری چند ادہلانی ) ہندو برادی کے تہوار دیوالی کے موقع پر محراب پور میں اور گردنواح میں ہندو برادی کی جانب سے دیوالی کا دن نہایت عقیدت، جوش و جزبے سے منایا گیا، ہندو برادی کی جانب سے گھروں، مندروں اور دکانوں کو خصوصی طور پر رنگ برنگی لائیٹوں اور جھنڈیو سے سجایا گیا، دیوالی کے موقع پر مندروںاور گھروں میں پوجا کے علاوا رنگارنگی تقریبیں بھی منعقد کی گئی ، جبکہ میں شہر میں مٹھائی، آتش بازی کی خریداری بھی عروج پر رہی،ہالانی کے تاریخی مندر دربار صاحب میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ایک بڑی تقریب کا انقعاد کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ مرکزی تقریب بابا غریب داس مندر میں منعقد کی گئی، جس میں پوجا پاٹھ کا خاص انتظام کیا گیا اور پورے ملک کی ترقی و خوشحالی اور ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لیئے دعائیں کی گئی ۔
Comments
Post a Comment