Current Issues, Exclusive and Breaking News, Balanced stories, Technology News, Entertainment News, Notable, Peoples Talk, Protests etc.
Search This Blog
سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر احمد علی شاہ کا جلسہ اور میڈیا سے گفتگو
30نومبر کو سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیںڈاکٹر احمد علی شاہ
محراب پور (رپورٹ: سری چند اُدہلانی)پی پی سے ناراض سابقہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر احمد علی شاہ نے 30نومبر کو سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں دوہرے بلدیاتی نظام کا نفاض سندھ اور سندھ کے لوگوں کو تقسیم کرنے اور سندھ کو میدان جنگ بنانے کی سازش ہے، سندھ سے ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف پیر صاحب پاگھارو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ، انہوں نے یہ بات اپنے بھتیجے حلقہ پی ایس 21کے آزاد امیدوار سید زوہیب شاہ کی حمایت میںالحسینی چوک پر منعقد ایک جلسہ عام میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر احمد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے زریعے اداروں کا تباہ کیا جارہا ہے، سندھ میں ذوالفقار آباد جیسے سندھ دشمن منصوبے بناکر بلوچستان میں بنائی گئی گوادر بندرگاہ کے منصوبے کی طرح زوالفقار آباد منصوبہ بنا کراقلیتوں کے حوالے کیا جائے گا، احمد علی شاہ نے مزید کہا کہ حلقہ PS 21پر سندھ اور ملک کے دیگر منتخب نمائندوں کو بلاکر مداخلت کرکے حلقہ کے ووٹروں کو گمراہ کیا جارہاہے، انہوں نے کہا دیگر حلقوں کے میمران کو چاہیئے کہ وہ پہلے اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کریں، دوسری جانب اس موقع پر آزاد امیدوار سید زوہیب شاہ، انجینئر حفیظ میمن، سید عیان شاہ اور دیگر نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔
Comments
Post a Comment