Skip to main content

محنت کش کا احتجاج

 محراب پور کے قریب ٹھری میرواہ تحصیل کے گاو ¿ن وریام ونڈیر کے مکین محنت کش غلام اکبر شیخ نے پریس کلب محراب پور کے سامنے اپنے ہی بھتیجے کی جانب سے کیئے جانے والے ظلم زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیااور صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ہم نے اپنے بھتیجے کوشادی کے لیئے اسی ہزار روپے اُدھار کے طور پر دیئے تھے جو بھی تک واپس نہیں کیئے، انہوں نے کہا کہ بھتیجا ضمیر حسین شیخ پیسے ہتھیانے کے لیئے مختلف ہربے استعمال کرکے موتمار دہمکیاں دے رہا ہے ، اس نے مزید کہا کہ ضمیر حسین شیخ نے اپنے اوباش دوستوں کے ساتھ ہمارے گھر پہ بھی حملہ کیا ہے, آخر میں اس نے بالہٰ حکام پولیس اور دیگر قانون نافض کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ اس واقع کی شفاف انکوائری کروا کر اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Comments

Post a Comment