Skip to main content

ٹنڈومحمدخان میں سندھ بچایو کمیٹی میں شامل مختلف جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

ٹنڈومحمدخان(رپورٹ: آصف شاہ) سندھ بچایو کمیٹی میں شامل مختلف جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ، 30نومبر کی عام ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کئے جانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سندھ بچایو کمیٹی میں شامل مختلف جماعتوں فنکشنل مسلم لیگ ، جئے سندھ قومی محاذ ، عوامی تحریک ، ترقی پسند پارٹی ، جماعت اسلامی ، جمعیت علماءاسلام ، عوامی نیشنل پارٹی ودیگر جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس فنکشنل مسلم لیگ ضلع ٹنڈومحمدخان کی آفیس میں منعقد ہوئی اجلاس میں تمام تنظیموں کے رہنماﺅں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30نومبر کو سندھ بچایو کمیٹی کی اپیل پر کی جانے والی شٹر ڈاﺅن اور پیا جام ہڑتال کو ہر صورت کامیاب کیا جائیگا ہڑتال کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی اور سندھ کی عوام کو سندھ دشمن منصوبے بلدیاتی نظام سے آگاہ کیا جائیگا اجلاس میں 14دسمبر کو پیر پاگارہ کی اپیل پر حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کے سندھ بچایو کمیٹی میں شامل تمام جماعتیں اپنے کارکنان اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے اور 14دسمبر کو حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ عام حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہوگا اجلاس میں فنکشنل مسلم لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی ، ماروی راشدی کے ساتھ حکمراں جماعت کے اراکین کی بد سلوکی کی پرزور لفظوں میں مذمت کی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے سندھ بچایو کمیٹی کے ضلعی کنوینر بشیر شاہ ، ڈاکٹر احمد نوناری ، الطاف نظامانی ، ڈاکٹر عزیز ٹالپر ، ظہور ہالیپوٹو ، پیر مسلم جان سرہندی ، حافظ رمضان سومرو ، رازق خان پٹھان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی عوام 30نومبر کو کی جانے والی ہڑتال کو کامیاب بنا کر ثابت کردیں گے کہ سندھ کی عوام بلدیاتی نظام کو نہیں مانتی اور سندھ کی عوام یہ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے سندھ دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔


Comments