Skip to main content

الیکشن کمیشن کا عجیب کارنامہ ،جے یو آئی رہنما سمیت متعدد افراد کا ووٹ کنڈیارو کی بجائے دیگر اضلاع میں منتقل

مفتی محمد ادریس سومرو .فائل فوٹو



کنڈیارو(رپورٹ: فاروق گھانگھرو)الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی گئے 2012کی انتخابی فہرستوں میں غلطیو ں کا انکشاف کنڈیارو اور محراب پور تحصیل کے چند شہروں میں ہوا۔ کنڈیاروں کے ووٹر فہرستوں میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کاﺅنسل کے سابقہ ممبرمعروف عالم دین مفتی محمد ادریس سومرو کا ووٹ کنڈیارو کی نئی ووٹر فہرست سے خارج کرکے کنڈیارو سے تقریبن پانچ سو ¿ کلومیٹر دور میرپور خاص کے شفیع محمد فقیر محلے میں داخل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف کنڈیارو کے مقامی صحافی شاہد راجپر کا ووٹ بھی کنڈیارو سے گڈاپ ٹاﺅن کراچی منتقل کیا گیا ہے۔جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کاﺅنسل کے سابقہ ممبرمعروف عالم دین مفتی محمد ادریس سومرو نے الیکشن کمیشن والوں کے اس عمل پے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ کنڈیارو سمیت دیگر شہروں کے ووٹ کسی دوسرے حلقہ میں منتقل کرنا یہاں کی عوام کو اقلیت میں ظاہر کرنے کی سازش ہے ۔عوام ہر طرح کی کوشش کرے اورووٹ منتقل کرنے کی سازش کا مقابلا کرکے اپنے ووٹ اپنے حلقے میں ہی درج کرائیں۔الیکشن کمیشن کے اس کارنامے پے کئی شہری حیران ہیں تو کئی شہری اپنا ووٹ کسی اور شہر میں منتقل ہوجانے کے خوف سے پریشان بھی۔کافی ووٹ دوسرے شہروں میں منتقل ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

Comments