Skip to main content

کوآرڈنیٹر ضیا الحسن لنجارکی میڈیا سے گفتگو.

ایم این اے فریال ٹالپر کے کوآرڈنیٹر ضیا الحسن لنجار نے ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ PS 21میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ وہ کرے جو خود مارشل لاءکی پیداوار ہیں، ضیاالحسن لنجار نے مزید کہا کہ پی پی پی پر دھاندلیوں کے لگائے گئے الزامات غلط ہیں اور کہا آج عدلیہ، میڈیا، الیکشن کمیشن آزاد ہیں اور اگر ہمارے مخالفین ہمیں تحفظ کی یقین دہانی کرائیں تو ہم اپنے ذاتی گارڈز ساتھ رکھنا چھوڑ دیں گے۔جبکہ اس دوران ان کے ہمراہ پی پی کے امیدوار سید سرفراز شاہ، ایم پی اے ڈاکٹر ستار راجپر، حاجی روشن راجپر اور دیگر بھی موجود تھے۔


Comments