Skip to main content

ریجنل انفارمیشن ڈائریکٹرحیدر آباد امداد کیریونے ٹنڈومحمد خان پریس کلب کے عہدیداروں کو گرانٹ دیا اورمیڈیا سے گفتگو کی۔

ٹنڈومحمدخان (رپورٹ: آصف شاہ) موجودہ حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور پریس کلبوں کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کی بہبود کے لیئے ہر ممکن اقدام اُٹھار ہی ہے یہ بات ڈاریکٹر انفارمیشن حیدر آباد امداد کیریو نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے لیئے اعلان کردہ 2 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیئے جانے کے موقع پر صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اُنہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ بھر کے پریس کلبوں کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہر ممکن اقدام اُٹھا رہی ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ ٹنڈومحمدخان پریس کلب کے موجودہ عہدیداران مذکورہ گرانٹ پریس کلب کی تعمیر وترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہود پر خرچ کریں گے پریس کلب ٹنڈومحمدخان سندھ کے خوبصورت پریس کلبوں میں سے ایک پریس کلب ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ جلد از جلد پریس کلب کو مزید گرانٹ دیئے جانے کہ علاوہ پریس کلب میں آڈیٹوریم ہا ل کی تعمیر اور صحافیوںکے لیئے رہائشی کالونی بنائی جائے اس موقع پر پریس کلب کے جر نل سیکریٹری شہزاد صبح پوٹو نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈایکٹر انفارمیشن امداد کیر یو کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرپریس کلب کے قائم مقام صدر فاروق صدیقی ، الیکڑونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیریو ،جنرل سیکریٹری مرسل رضوی ،یونین آف جرنلسٹ کے صدر امتیاز منگریو،جنرل سیکریٹری مظفر رند ،رانا اکبر علی ،راﺅ غلام حُسین ،عابد آرائیں ،انصار خان ،اعظم بھٹی ،انور شیخ ،منیر بروہی ،خداڈنو درس ،جبار بلوچ ،اسحاق میمن ،سید عامر جعفری ،عبدالرحمان شیخ ،زاہد قریشی ،سید رحمان شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

Comments