Skip to main content

محراب پور میں قدیمی ماتمی جلوس برآمد ہونے کے بعد اپنی منزل کوپہنچا جہاں شام غریباں ہوئی

محراب پور (نمائندہ : رضوان میمن) یوم عاشور کا 100سالا قدیمی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ انجمن نوجوان شیعہ سے برآمد کیا گیام جلوس کے دوران نوحہ خوانیبھی کی گئی،جلوس براستہ شاہی بازار اور چاکیوں کے پڑ سے ہوتا ہوا شہرکے مرکزی شاہراہ پر پہنچا جہاں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے سینہ زنی کے بعد زنجیروں، غزدو اور تلواروں کا ماتم کیا اور ماتمی جلوس ملاح امام بارگاہ سے ہوتا ہوا میروں کی امام بارگاہ میں پہنچا جہاں شام غریباں ہوئی اور عظیم الشان مجلس کا احتتام کیا گیا۔

محکمہ صحت اور دیگر رضاکارتنظیموں کی جانب سے جلوس کے مقررہ روٹوں پر کئی مقامات طبی کیمپ بھی لگائے گئے اور اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے مختلف شیعہ تنظیموں نے حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی نجی المصطفیٰ اسکاو ¿ٹ اور مقامی پولیس کے تعاون سے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا ۔

Comments