Current Issues, Exclusive and Breaking News, Balanced stories, Technology News, Entertainment News, Notable, Peoples Talk, Protests etc.
Search This Blog
کنڈیارو میں جمعیت علماءاسلام کا ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف مظاہرہ
کنڈیارو(رپورٹ: فاروق گھانگرو)کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنون کا کنڈیارو میں احتجاجی مظاہرہ ۔کراچی میں پولیس اور رینجرس دہشت گردوں کے آگے بے بس بنائی گئی ہے۔پولیس اور رینجرس کو فل اختیار دیے گئے ہوتے تو رزانہ اتنی ہلاکتیں نہیں ہوتی۔سوچی سمجھی سازش کے تحت جامعہ احسن العلوم کے طالب علموں پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلافجمعیت علماءاسلام اور جمعیت طلباءاسلام کے کارکنون نے اسٹار چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنون کے علاوہ شہریوں نے بھی اس حتجاج میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی فقہی کمیٹی کے رہنما مولانا مفتی ڈاکٹر محمد ادریس سومرو نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرس دہشت گردوں کے آگے بے بس بنائی گئی ہے۔پولیس اور رینجرس کو فل اختیار دیے گئے ہوتے تو رزانہ اتنی ہلاکتیں نہیں ہوتی۔اس نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جامعہ احسن العلوم کے طالب علموں پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا گیا۔انہوں نے الزام لگایاکہ کراچی میں مدرسے کے طالب علموں پر فائرنگ میں ایجنسیاں ملوث ہیں۔مظاہرے کومولانا محمد رمضان خاصخیلی اور جے ٹی آئی کے رہنماولی اللہ عباسی سمیت جمعیت علماءاسلام کے دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔
Comments
Post a Comment