Current Issues, Exclusive and Breaking News, Balanced stories, Technology News, Entertainment News, Notable, Peoples Talk, Protests etc.
Search This Blog
فرزانہ میمن کااہل خانہ سمیت احتجاج
محراب پور (رپورٹ: رضوان میمن ) محراب پور کے نواحی گاو ¿ں رسول آباد کی مکین بیوہ مسمات فرزانہ میمن اور اسکے اہل خانہ کا جعلی نکاح نامہ داخل کرنے اور موتماردہمکیاں ملنے کے خلاف کاشف میمن ، محمداسحاق، مسمات فاطمہ، جواد احمد اور دیگر کی قیادت میں شدید احتجاج کیا اورمحراب پور رسول آباد روڈپر دہرنا دیا، اس موقع پر بیوہ مسمات فرزانہ میمن اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ عبدالقدوس نامی شخص نے اپنے مسلح افراد سے مل کر خاتون کو نشہ آور چیز دیکر اغوا ہ کرنے کے بعدجبری جعلی نکاح نامے پردستخط کروائے اور گھر میں پڑے سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءبھی ہتھیا لیںاور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ اس واقع کے خلاف ایس پی خیرپور اور دیگرکے پاس اپنی فریاد لیکر گئے تھے لیکن پولیس اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کوتیار نہیںاورجبکہ واقع میں ملوث افراد کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے، ملزم عبدالقدوس اور دیگر اس واقع سے ہاتھ اُٹھانے کے لیئے موتمار دہمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث ہم غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور چھینا گئے قیمتی زیورات، نقدی اور سامان برآمد کروایا جائے۔
دوسری جانب ہنگورجہ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس واقع میں ملوث شخص عبدالقدوس نامی شخص کو حیراست میں لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی کاروائی کرکے کیس داخل کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment