Skip to main content

سینئر صحافی ملک حکم دین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

سینئر صحافی اور سماجی رہنما 52سال کی عمر میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے


تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی، صحافیوں کی جانب سے تین روز سوگ کا اعلان اور پریس کلب پر سیاہ پرچم لیرایا گیا۔

سینئر صحافی ملک حکم دین

 محراب پور کے نامور سینئر صحافی اور سماجی رہنما ملک حکم دین 52سال کی عمر میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،ان کی تدفین ان کے آبائی قبر ستان میں کی گئی، سینئر صحافی اور سماجی رہنما ملک حکم دین تین روز قبل حج مبارک کی سعادت حاصل کرکے واپس محراب پور پہنچے تھے، صحافیوں ، سیاسی سماجی اور دیگر اہم شخصیات نے ملک حکم دین کے ورثہ کے ساتھ تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ،ملک حکم دین تیس برس سے صحافت جیسے مقدس پیشے سے منسلک تھے، دوسری جانب سینئر صحافی کی وفات پر محراب پور میں صحافیوں کی جانب سے ایک تعزیتی تقریب کا نقاد کیا گیا، جس میں عزیز میمن، گلن سہتو، لعل دین گھمن،سری چند اُدہلانی، مبشر گھمن، عاشق چنہ، دودل نوح پوٹو، عامر ندیم، عابد طور اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سینئر صحافی کی مغفرت کے لیئے خصوصی دعا کی گئی اورانکی وفات پر تین روز سوگ منانے کے اعلان کے ساتھ سوگ میں پریس کلب پر سیاہ پرچم بھی لگایا گیا۔






Comments