Skip to main content

ایم این اے سید ظفر علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو



پی پی انتخابات سے قبل ہی شکست دیکھ کرہمارے ووٹروں کو سرکاری مشینری اور خوف و حیراساں کرکے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔(ظفر شاہ)

محراب پور (رپورٹ: مبشر گھمن )پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض رکن قومی اسمبلی سیدظفرعلی شاہ نے کہاہے کہ موجودہ پیپلزپارٹی کے حکمرونوں نے قیادت، اقتدار اور پیئسوں کے لالچ میں سندھ اورسندھی عوام کوخوشحال بنانے کی بجائے انہیں مفلوج غلام بناکر سندھ کے مستقبل کو داو ¿ پرلگادیا ہے،اگر سندھ صوبہ کمزور ہوتا ہے تو پاکستان بھی کمزور ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار ایم این اے سید ظفر علی شاہ نے اپنے بھتیجے آزاد امیدوار سید ذوہیب شاہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے کیا،سید ظفر علی شاہ نے مزید کہا کہ پی پی کے موجودہ حکمران سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے دعوے کررہے ہیں لیکن حالات اس کے بلکل برعکس ہیں،ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بھوک، بدحالی اور غربت سندھ صوبے میں ہے، سید ظفر علی شاہ نے مزید کہا کہ اقتدار اور مفاہمت کے نام پر ہمیں سندھ دشمن قوتوں کے آگے کھڑا کرکے بےوس ، لاچار اور غلام بنادیا ہے، سندھ کی عوام کو اب آنکھ کھول کر اپنوں اور غیروں کی شناخت کرنی ہوگی، پاکستان پیپلز پارٹی کو حلقہ PS 21 پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل ہی شکست نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ سرکاری مشینری اور خوف و حیراس پھیلا کر ہمارے ووٹروں کو حیراساں کرکے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔


Comments