Skip to main content

جیئے سندھ تحریک کے کارکنوں کا احتجاج

جیئے سندھ تحریک کے کارکنوں کا احتجاج

محراب پورمیں جیئے سندھ تحریک کی جانب سے کراچی میں ایک سال قبل نامعلوم افراد کی فائیرنگ سے جاں بحق ہونے والے جیئے سندھ تحریک کے دو کارکنوں ایاز پنہوراور سرفراز سومروکے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف مرکزی جنرل سیکریٹری جاوید چاچڑ، ضمیر میمن، آفتاب چاچڑ، حزب اللہ ابڑو اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں نے جیئے سندھ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے قومی کارکنو ں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورریلی شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب محراب پور کے سامنے پہنچی جہاں مظاہرین نے دہرنا دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹر ی جاوید چاچڑ ، آفتاب چاچڑاور دیگر نے کہا کہ کراچی میں پولیس نے چپل سینٹر پر چھاپہ کے دوران سیلاب زدگان کے کیمپ پر اندھا دھند فائیرنگ کرکے سرفراز سومرو کو قتل کردیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پولیس ابھی تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ، انہوں نے کہا کہ واقع میں ملوث ایس پی عبداللہ شیخ، بلڈر رؤف چپل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قومی کارکنوں کے قتل کا کیس درج کیا جائے اور کہا کہ سندھ میں دوہرے بلدیاتی نظام ختم کرکے سندھ سے ہونے والی ذیادتیاں بند کی جائیں دیگر صورت میں احتجاج کا دائیرہ وسیع کیا جائے گا۔

Comments

Post a Comment