Skip to main content

جیئے سندھ تحریک کا جلسہ.

 محراب پورمیں جیئے سندھ تحریک کے کارکنوں کی جانب سے نو منتخب مرکزی جنرل سیکریٹری جاوید چاچڑ کے استقبال کے حوالے سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا ،جس میں جیئے سندھ تحریک کے سینکڑوں کارکنوںسمیت دیگر مرکزی رہنماﺅں عبدالرحمٰن جتوئی ، نثار لاکھیر، آفتاب چاچڑ نے بھی شرکت کی، اس دوران نو منتخب مرکزی جنرل سیکریٹری جاوید چاچڑ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جان بوجھ کر بلوچستان کی طرح قومی کارکنوں کے خلاف آپریشن کرکے حق سچ کی راہ پر چلتے ہوئے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے جو کہ سندھ دشمن عناثر کی سوچی سمجھی سازش ہے، ذوالفقار آباد منصوبہ کے زریعے غیر سندھیوں کوصوبہ میں آباد کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، جاوید چاچڑ نے مزید کہا کہ جیئے سندھ تحریک آنے والے انتخابات میں انتخابات کا بائیکاٹ کرکے سندھی لوگوں کو ووٹ نہ دینے کے لیئے تحریک چلائے گی کیونکہ پاکستان کی 66سالہ عمر میں سندھی لوگوں کو ووٹ کی سیاست کے زریعے یرغمال بنا کر ان کو اپنے اصل حقائق سے محروم رکھا گیا ہے۔ جبکہ جلسہ میںعبدالرحمٰن جتوئی ،نثار لاکھیر، آفتاب چاچڑ نے بھی خطاب کیا ۔


Comments

Post a Comment