Skip to main content

محراب پور فائیرنگ سے 1 شخص جاں بحق.,

محراب پور کے قریب لانگڑ جی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائیرنگ سے محمد یوسف آرائیں نامی شخص جاں بحق، مقتول کے ورثہ کے مطابق یوسف آرائیں کی ٹھری روڈ پر بجلی کے ٹرانسفارمر بنانے کی دکان ہے جہاں وہ معمول کے مطابق کام کررہا تھا کہ چندنامعلوم مسلح افراد نے فائیرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ، جس پر یوسف آرائیں کوطبی امداد کے لیئے تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہی زخموں میں تاب نہ لاتا ہوا چل بسا،جبکہ آخری اطلاع تک اس واقع کا کوئی بھی کیس داخل نہیں ہوسکا، ایس ایچ او محراب پور ریاض ملک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

Comments

Post a Comment