Skip to main content

حیدرآباد کے مشہور بلڈر کا خاتون سے 8لاکھ 90ہزار کا فراڈ

ٹنڈو محمد خان (رپورٹ: آصف شاہ)حیدرآباد کے مشہور بلڈر کی رہائشی اسکیم میں خاتون سے 8لاکھ 90ہزار کا فراڈ ،عارف بلڈر کی اسکیم قادر اینو میں بنگلہ بک کروایا مکمل رقم ادا کرنے کے بعد بھی بنگلے کا قبضہ نہیں دیا گیا ، کاروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے خاتون یاسمین بی بی
 ٹنڈوجام کی رہائشی خاتون یاسمین بی بی نے صحافیوں کو بتایا کے 2006عارف بلڈر کی رہائشی قادر اینو میں بنگلا بک کراویا اور شیڈول کے مطابق بنگلے کی تمام اقساط مقررہ تاریخ پر ادا کئے بنگلے کی اقساط کی مد میں 8لاکھ 90ہزار جمع کر وائے لیکن جب قبضہ دینے کا وقت آیا تو مذکورہ بلڈر نے مجھے قبضہ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کے ہم نے بنگلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے آپ کو کسی اور جگہ بنگلا بنا کردیا جائے گا جب کے ایگرمنٹ میں قیمتں نا بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی بنگلے کا قبضہ مانگنے پر بلڈر کے مسلح غنڈے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Comments