Skip to main content

صوفی بزرگ حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں کا 29 واں عرس مبارک

 صوفی بزرگ حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں کے 29 ویں عرس مبارک کی تقریبات اپنے احتتام کو پہنچی۔

کنڈیارو(رپورٹ: فاروق گھانگرو) درگاھ اللہ آباد میں صوفی بزرگ حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں کے 29 ویں عرس مبارک کے موقع پر بین القوامی روحانی اجتماع کی دو روزہ تقریبات اختتام کو پھنچی، اجتماع میں ملک اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ جب کہ منقبت اور نعت شریف پڑھنے کے دوران عقیدت مند بے خودی کے عالم میں جھومتے رہے اور کئی بے ہوش ہو کر گر پڑے، درگاھ کے گادی نشین اور جماعت الصلاح المسلمین کے سربراہ حضرت سبن سائیں کے روزہ پر خطاب کے دوران بھی سینکڑوں افراد دنیاداری بھول کر اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے زارو قطار روتے رہے۔ اس موقع پر حضرت سجن سائیں نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوفی، بزرگوں، اولیاءاکرام کا درس امن، محبت، بھائی چارے، رواداری کا درس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے رب کو بھول گئے ہیں انھوں نے کہاکہ اپنے رب کو منانے کے لئے ناچنا بھی پڑے توناچ لو مگر اپنے رب سے دوری مت رکھو۔ انھوں نے کھا کہ آج کے نوجوان نوکریوں کے لئے وزیروں، وڈیروں کے دروں پر دہکے کھانے کی بجائے تجارت کرنا سیکھیں، تجارت سنت محمدی ﷺہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی علم کے ساتھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے علوم پر بھی عبور حاصل کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر جماعت الصلاح المسلمین کے نئے منتخب صدر صاحبزادہ جعقر طاھر نے بھی خطاب کیا۔

Comments