Skip to main content

حلقہ پی ایس 21 کے پی پی امیدوارکی حمایت میں گادی نشین پیر بھی میدان میں

محراب پور کے حلقہ پی ایس 21 کے پی پی امیدوار سید سرفراز شاہ کی حمایت میں گادی نشین پیر بھی میدان میں آگئے،محراب پور میں جماعت الصالحین کے مرکزی صدر اور درگاہ سلطان باھو کے پیر محمد خالد سلطان باھو کی صدارت میں صوفی کانفرنس نامی ایک جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں جماعت الصالحین کے مرکزی صدر اور درگاہ باھو کے پیر محمد خالدسلطان باھو نے جلسہ عام سے خطاب کیا اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیکر حضورﷺ کے دین کو بچایا اور خود پھانسی پر چڑھ گیا، انہوں نے کہا کہ اسلام دہشت گردی کا مزہب نہیں پر امن سلامتی ، محبت کا مزہب ہے اورجان بوجھ کر دنیا میں بارود اور بندوق کے زریعے دہشت گردی پھیلا کر حضور ﷺ کے دین کو بدنام کیا جارہا ہے اورمیں نے سفیروں کی 32ممالک کی ہونے والی بین الاقوامی صوفی کانفرنس میں یہ واضع طور پر کہا تھا کہ ہم دہشت گرد قوم نہیں ہم محبت اور امن کے پوجاری ہیں Ãجبکہ دوسری جانب پی پی امیدوار سید سرفراز شاہ ، سردار آدم خان رند نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر مختلف برادری کے لوگوں نے بھی پی پی کے امیدوار سید سرفراز شاہ کی حمایت کے اعلانات کیئے۔

Comments